پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 36 ویں برسی

شہرہ آفاق شاعر اور قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے چھتيس برس بیت گئے مگر ارض پاک پر گونجتا ہوا قومی ترانہ ان کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔


پاک سرزمین کی عظمت بیان کرنے والا قومی ترانہ ابوالاثر حفیظ جالندھری کے قلم کا شاہکار ہے جس کا انتخاب سات سو پنتیس شعراء کے کلام میں سے کیا گیا۔

بھارتی شہر جالندھر میں پیدا ہونے والے یہ شاعر تحریک پاکستان کے سرگرم رکن بھی رہے۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور کو اپنا ٹھکانہ بنایا اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ قومی ترانے کے خالق کا اعزاز رکھنے والے اس شاعر کے کلام میں شاہنامہ اسلام جیسی لازوال تخلیق بھی شامل ہے۔

اپنی مثنوی اور قومی ترانے کے علاوہ حفیظ جالندھری نے ایسی نظمیں اور غزلیں بھی تحریر کیں جو ادب کی دنیا میں آج بھی ترنم بکھیر رہی ہیں۔

حفیظ جالندھری اکیس دسمبر انیس سو بیاسی کو اس جہان رنگ و بو سے رخصت ہوگئے۔ انہيں مینار پاکستان کے سائے تلے دفن کیا گیا، گريٹر اقبال پارک آنے والے ان کے مزار پر حاضري دينا نہيں بھولتے۔

NATIONAL ANTHEM

hafeez jalandhari

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div