مالی اعانت پر شاہ محمود کا متحدہ عرب امارات کے لیے اظہار تشکر

ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی معاشی پالیسی کے لیے یو اے ای کی امداد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات پر مبنی ہے، اور اس خواہش کا اظہار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے۔ متعلقہ خبر:نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے امکانات روشن اعلامیہ کے مطابق، ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان میں 8 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.5 ارب امارتی درہم اعانت کی ہے، جس میں 931 ملین امارتی درہم امداد کی مد میں ہیں۔ یہ منصوبے توانائی، صحت ، تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے ہیں۔We thank Crown Prince H.H @MohamedBinZayed for his generous financial support of US$ 3 Billion. This is a manifestation of the close fraternal ties between Pakistan & UAE which have always stood the test of time.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) December 21, 2018