آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائےموت،20 کوقید کی سزا کی توثیق کردی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/14-Terrorist-Death-Sentence-Isb-Pkg-21-12.mp4"][/video]

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے14دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

ترجمان آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف نے 20 دہشتگردوں کو قید کی سزا کی بھی توثیق کی ہے۔سزائے موت پانے والے دہشت گرد16 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں 13 مسلح افواج کے اہلکار اور 3 عام شہری شامل تھے۔ موت کی سزا پانے والوں میں محی الدین،گل زمین اور فضل ہادی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محمد وہاب، گل محمد،بشیر احمد اور آفرین خان کی سزائے موت کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ برکت علی،محمد اسلام،روح الامین، شت مند، باچا وزیر، محمد اور محمد اسماعیل کی  سزائے موت کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت ہوئی تھی،ان دہشتگردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ گرفتاردہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

Tabool ads will show in this div