طویل ترین شادی کے بعد برلن میں ایمن خان اورمنیب بٹ کا ہنی مون

اداکارجوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی ان چند شادیوں میں سے ایک ہے جو بھلائے نہ بھلاسکیں۔ شادی کی ڈھیروں تقریبات پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا مگر ان تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔

ایمن اور منیب کی شادی کا آٹھواں اورآخری فنکشن

اس شادی کو پاکستان کی طویل ترین شادی بھی کہا گیا اور کچھ دل جلوں نے تو اسے ’’اسٹارپلس کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ ‘‘ بھی قراردیا۔

شادی کی تھکن اتارنے کے بعد اب یہ نیانویلا جوڑا ہنی مون پر جرمنی کے دارالحکومت برلن روانہ ہوا ہے۔

برلن پہنچتے ہی سیروتفریح کا آغاز کیا تو ساتھ ہی مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر اپنے ہنی مون کی خوبصورت تصاویربھی شیئرکیں۔

دونوں نے ہنی مون پر جانے کے لیے بالکل صحیح وقت کا انتخاب کیا ہے کیونکہ کرسمس کی تیاریاں عروج پرہیں تو ہر چیز ہی جگمگا رہی ہے۔

 

aiman khan

muneeb butt

Tabool ads will show in this div