اہم اعلان پر وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کردیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/SM-IK-THANKS-FOR-UAE-PKG-21-12-RAHEEL.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی معاشی طور پر مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ اقدام دونوں ممالک کی گہری دوستی اور ان کے درمیان خلوص کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کے ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے آج جمعے کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے تین ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تین ارب ڈالر کا پیکج پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلیے دیا جائے گا اور رقم چند دنوں میں اسٹیٹ بینک میں منتقل کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبر: خوشخبری: دباؤ کا شکارپاکستانی معیشت کو بڑاسہارا مل گیا

دوست ملک کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، دوست ملک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سالوں سے قائم و دائم دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔ متعلقہ خبر:نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے امکانات روشن ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی معاشی پالیسی کے لیے یو اے ای کی امداد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات پر مبنی ہے، اور اس خواہش کا اظہار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے۔ اعلامیہ کے مطابق، ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان میں 8 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.5 ارب امارتی درہم اعانت کی ہے، جس میں 931 ملین امارتی درہم امداد کی مد میں ہیں۔ یہ منصوبے توانائی، صحت ، تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے ہیں۔

IMRAN KHAN

Abu Dhabi Fund for Development

Tabool ads will show in this div