ٹیکنالوجی

آئیڈیاز 2014ء نمائش کا تیسرا دن، جاسوس طیاروں اور جدید ہتھیاروں توجہ کا مرکز

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ایکسپو سینٹر میں عالمی دفاعی نمائش تیسرے روز بھی جاری ہے، جس میں دفاعی آلات کے ساتھ جاسوس طیارے اور جدید ترین اسلحہ غیرملکی مندوبین کی توجہ سمیٹ رہا ہے۔

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز کے تیسرے دن کا آغآز ہوا تو پاکستانی اسٹالز پر پھر رش لگ گیا، غیر ملکی مندوبین صبح ہی نمائش دیکھنے پہنچ گئے، جدید ترین جاسوس طیارے بنانے والی پاکستانی کمپنیاں بھی توجہ کا مرکز رہیں، کمپنی منتظمین کے مطابق ان کے جاسوس طیارے دشمن کی درست پوزیشن بتانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیرملکی مندوبین نے نمائش میں موجود جدید ترین اسلحہ میں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا، نمائش کے تیسرے روز بھی سب سے زیادہ رش پاکستانی کمپنیوں کے اسٹالز پر ہے، جس سے عالمی سطح پر ملکی دفاعی صلاحیتوں کی برتری واضح  ہے۔ سماء

fight

turkish

leg

reasons

hassan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div