ٹیکنالوجی
دفاعی نمائش کا چوتھا دن، جنرل راحیل شریف کا دورہ
کراچی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دفاعی نمائش کا دورہ کیا۔ انہوں نے جنگی ساز و سامان کا معائنہ کیا اور پوف آئی گن کی تیاری پر مبارکباد پیش کی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی نمائش دیکھنے آئے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز دو ہزار چودہ کا دورہ کیا۔ وہ مختلف اسٹالز گئے جہاں انہوں نے جنگی ساز و سامان کا معائنہ کرنے کے ساتھ غیر ملکی مندوبین سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ جنرل راحیل شریف ایکسپو سینٹر پہنچے تو اعلیٰ عسکری حکام نے استقبال کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی نمائش دیکھنے آئے۔ انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ سماء
turkish
decree
تبولا
Tabool ads will show in this div