ٹیکنالوجی

دفاعی نمائش : درہ آدم خیل کا جدید آٹو میٹک ریوالور بھی مرکز نگاہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : پاکستان میں ٹيلنٹ کی کوئی کمی نہیں، درہ آدم خيل کے ہُنر مندوں کا تیار کردہ جديد آٹوميٹک ريوالور بھی دفاعی نمائش کا حصہ ہے۔

جدید طرز کی چھوٹے سائز کی آٹومیٹک گن کا نشانہ غضب کا ہے، دفاعی نمائش ميں جہاں پاکستان کے بڑے جديد ہتھياروں ميں غيرملکی مندوبی دلچسپی لے رہے ہيں وہیں آٹومیٹک ریوالور بھی مرکز نگاہ بنی ہوئی ہے۔

درہ آدم خيل کے ہنرمندوں نے یہ شاہکار مقامی سطح پر ہی تيار کيا ہے، اس گن کی قیمت بھی مناسب ہے، خواتين بھی اس ريوالور میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں۔ سماء

turkish

decree

hassan

Nadia Hussain

Tabool ads will show in this div