ممبئی کاجناح ہاؤس پاکستان کی ملکیت ہے، ترجمان دفترخارجہ

Dec 20, 2018

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کہتے ہیں ممبئی کا جناح ہاؤس پاکستان کی ملکیت ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے کسٹڈی کا فیصلہ منظور نہيں، اُنہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سي کے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر دورے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ممبئی میں موجود گھر پر بھاری حکومت کا موقف مسترد کردیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ جناح ہاوس ہمارا ہے اور اس کو کسی کی کسٹڈی میں لینے کی بات کی مذمت کرتے ہیں بھارت جناح ہاوس پر ہمارا کلیم مان چکا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں او ایچ سی ایچ آر سی او آئی سی اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کی اجازت دے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان چین اورافغانستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون پراتفاق کیا ہے۔

FOREIGN OFFICE

Dr muhammad faisal

Tabool ads will show in this div