جيالوں نے کھلاڑیوں کی اہم وکٹیں نشانے پررکھ ليں

احتساب کے عمل پر سیاسی بیان بازی نے نئے محاذ کھول دیئے، کراچی میں پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان پیپلزپارٹی والوں کیخلاف الیکشن کمیشن پہنچے تو اسلام آباد میں جیالوں نے بھی بڑے کھلاڑیوں کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں ۔

ایک دوسرے کی قیادت کو نااہل قرار دلانے کا ٹیسٹ میچ شروع تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کراچی میں الیکشن کمیشن سے رجوع کا چھکا لگایا تو پیپلز پارٹی والوں نے کھلاڑیوں کی اہم وکٹیں اسلام آباد میں نشانے پر رکھ لی ہیں، وزیر اعظم اور وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات لینے جیالوں کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا ۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان، فیصل واوڈا، علیمہ خان اور جہانگیر ترین کی کاروبار کی تفصیلات مانگی ہیں ، جیالے کہتے ہیں امپائر نیوٹرل ہوں تو جیت کیلئے تیاری پوری ہے ۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ سب کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب ہونا چاہئیے، ہم تمام کیسز کا قانونی طریقے سے سامنا کریں گے شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں تحریک انصاف اور اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو دلاسہ دے کر روانہ کر دیا۔

ELECTION COMMISSION

FARHAT ULLAH BABAR

Tabool ads will show in this div