خوشخبری: دباؤ کا شکارپاکستانی معیشت کو بڑاسہارا مل گیا

  پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔ متحدہ عرب امارات سے بھی بیل آوٹ پیکچ ملے گا ۔ تین ارب ڈالر کا پیکج پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے دیا جائے گا ۔

سماء کے نمائندے اشرف خان کے مطابق رقم چند دنوں میں اسٹیٹ بینک میں منتقل ہوگی ۔ اس حوالے سے ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے آج جمعے کو اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

دوست ملک کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، دوست ملک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

متعلقہ خبر:نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے امکانات روشن ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی معاشی پالیسی کے لیے یو اے ای کی امداد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات پر مبنی ہے، اور اس خواہش کا اظہار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے۔ اعلامیہ کے مطابق، ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان میں 8 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.5 ارب امارتی درہم اعانت کی ہے، جس میں 931 ملین امارتی درہم امداد کی مد میں ہیں۔ یہ منصوبے توانائی، صحت ، تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے ہیں۔ متعلقہ خبر:اہم اعلان پر وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کردیا  

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سالوں سے قائم و دائم دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔

پیشرفت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سابق سندھ گورنر محمد زبیر نے کہا پیسے ملیں گے تو معیشت میں بہتری آئے گی۔

سماء سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکلات ختم نہیں ہوں گی، لیکن کم ضرور ہوجائیں گی۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس جنید مکدا نے حکومت کی معاشی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا روڈ میپ بہت اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بتایا تھا اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی یہ ایک اچھی خبر ہے۔

 

Bailout package

Abu Dhabi Fund for Development

Tabool ads will show in this div