خوشخبری: دباؤ کا شکارپاکستانی معیشت کو بڑاسہارا مل گیا
پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری آگئی۔ متحدہ عرب امارات سے بھی بیل آوٹ پیکچ ملے گا ۔ تین ارب ڈالر کا پیکج پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے دیا جائے گا ۔
سماء کے نمائندے اشرف خان کے مطابق رقم چند دنوں میں اسٹیٹ بینک میں منتقل ہوگی ۔ اس حوالے سے ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے آج جمعے کو اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
دوست ملک کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں، دوست ملک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
متعلقہ خبر:نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے امکانات روشن ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی معاشی پالیسی کے لیے یو اے ای کی امداد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات پر مبنی ہے، اور اس خواہش کا اظہار ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں مزید بہتری آئے۔ اعلامیہ کے مطابق، ابوظبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے پاکستان میں 8 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1.5 ارب امارتی درہم اعانت کی ہے، جس میں 931 ملین امارتی درہم امداد کی مد میں ہیں۔ یہ منصوبے توانائی، صحت ، تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے ہیں۔ متعلقہ خبر:اہم اعلان پر وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کردیاوزیراعظم نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سالوں سے قائم و دائم دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2018
پیشرفت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سابق سندھ گورنر محمد زبیر نے کہا پیسے ملیں گے تو معیشت میں بہتری آئے گی۔
سماء سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکلات ختم نہیں ہوں گی، لیکن کم ضرور ہوجائیں گی۔
I want to thank the UAE govt for supporting Pakistan so generously in our testing times. This reflects our commitment and friendship that has remained steadfast over the years.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2018
صدر کراچی چیمبر آف کامرس جنید مکدا نے حکومت کی معاشی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا روڈ میپ بہت اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بتایا تھا اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی یہ ایک اچھی خبر ہے۔