سردیوں کی لذیذ سوغات، کھڈی کباب اور مندی پلاؤ

ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو ڈیرہ غازی خان کی مشہور روایتی بلوچی ڈش کھڈی کباب اور مندی پلاؤ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔

ڈیرہ غازی خان کی روایتی بلوچی ڈش، کھڈی کباب اور مندی پلاؤ، کھانے کا مزہ تو سردیوں میں ہی ہے ۔ بارہ مصالحوں اور زعفران لگی بکرے کی رانوں کو تنور میں 3 گھنٹے پکانے کے بعد ہوتا ہے چٹ پٹا گوشت تیار ۔

اس روایتی ڈش کو بیچنے والے دکاندار کہتے ہیں کہ ہماری زبان میں اسے کھڈی کباب اور سجی بھی کہتے ہیں، جبکہ عربی زبان میں اسے مندی کہتے ہیں، ہم اسے خصوصی طور پر بارہ مصالحوں اور زعفرانی پلاؤ کیساتھ تیار کرتے ہیں، لوگ دور دراز سے اسے بہت شوق سے کھانے آتے ہیں۔

بھاپ اڑاتے کھڈی کباب کے ساتھ بادام ، پستے اور کشمش والا مندی پلاؤ بھی ہو تو کھانے والوں کے ہاتھ نہیں رکتے ہیں۔

مزیدار ڈش سے لطف اٹھانے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے بلوچی علاقے کی مشہور سوغات ہے، یہ بہت لذیذ ہوتی ہے اور سردیوں میں اسے کھانے کا بہت مزہ آتا ہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ سردیوں میں ہم ہر ماہ دو سے تین بار یہاں آ کر سجی کھاتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں۔

ڈی جی خان بلوچستان اور پنجاب کے سنگم پر واقع ہے اس لیے یہ ڈش دراصل ان دو علاقوں کی مشترکہ سوغات ہے۔

یہ خوش ذائقہ بلوچی ڈش صرف ڈیرہ غازی خان کے عوام کی ہی پسند نہیں ، پاکستان بھر اور عرب ریاستوں میں بھی یکساں مقبول ہے ۔

cold Weather

cuisines

winter dish

Khaddi Kebab

Mandi Pulao

Tabool ads will show in this div