نوازشريف اور کرپشن يک جان ہيں،فیاض الحسن کا الزام

پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن متعارف کروانے والے نوازشریف ہیں۔
وزيرِاطلاعات پنجاب فياض الحسن چوہان نےسماء سے گفتگو میں کہا کہ حيرت ہے کہ نوازشريف ڈھٹائي سے کہہ رہے کہ کرپشن چھوکرنہيں گزری۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ملک ميں کرپشن متعارف کرانے والے نوازشريف ہيں،نوازشريف اور کرپشن يک جان ہيں۔
بسنت سے متعلق وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی کے منفي پہلوؤں کوختم کرنے کي کوشش کر رہے ہيں، بسنت کے روز لاہور ميں چھٹي کي تجويز دی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ايونٹ دن ميں کرانے،موٹرسائيکل پر پابندي لگانے پر بھی غورکررہے ہيں جبکہ موٹرسائيکلوں پر انٹينا لگانے کي بھی تجويزموجود ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کميٹی کی تجاويز پر حتمي منظوري وزيراعلي ديں گے اوربسنت منانے کےعدالتي فيصلے پر عملدرآمد کيا جائے گا۔