قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کیےگئے۔پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اورطریقہ کار کے قواعد 2007 کےقاعدہ 108کے تحت جاری کیےگئےہیں۔

اس شق کے تحت قومی اسمبلی میں کارروائی اورطریقہ کارکے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت اسپیکر کسی بھی زیرِحراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہو تو وہ اُس کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کرسکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے خواجہ سعد رفيق کا 7 روزہ راہداري ريمانڈ منظور ہوگيا ہے۔

گرفتار ہوتے ہی سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈر کی پڑگئی

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کےلیے مسلم لیگ سمیت پیپلزپارٹی نے بھی مطالبہ کیا تھا۔

NATIONAL ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div