جعلی ویزے نے مسافر کو پھنسوادیا

Dec 20, 2018

اسلام آباد سے جعلی ویزے پر کینیڈا جانے والے مسافرکو ائیرپورٹ پر دھر لیا گیا۔

امیگریشن حکام نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتےہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مبینہ ملزم مسافر کینیڈا جارہا تھا۔  مسافر جعلی وزٹ ویزے پر فلائٹ پی کے 781 پر سوار ہونا چاہتا تھا۔

امیگریشن حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد گل کا کہنا ہے کہ اس نے ایجنٹ سے75،000 ریال کے عوض  یہ ویزہ حاصل کیا۔

کینیڈا کے جعلی ویزے کی کینیڈین ہائی کمیشن نے بھی تصدیق کی ہے۔

امیگریشن حکام نے ملزم شہزاد گل کوگرفتار کرکے انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا ہے۔

new islamabad airport

Tabool ads will show in this div