Technology

ابوظہبی دفاعی نمائش،پاک بحریہ کےجہازمددگار،آبدوزخالدکی خوب پذیرائی

اسٹاف رپورٹ


ابوظہبی : ابوظبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری ہے، پاک نیوی کے جہاز مددگار اور سب میرین خالد کی بھی خوب پذیرائی کی گئی۔ نیوی حکام کا کہنا ہے کہ امن کے لیے پاکستان عالمی برادری کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔

بین الاقومی دفاعی نمائش میں دنیا بھر کے ممالک اپنے جنگی ساز و سامان کے ہمراہ شریک ہیں، ابوظبی میں ہونے والی جدید فوجی سازو سامان کے شاندار اسٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے ہوئے ہیں، پاک بحریہ کا خصوصی دستہ بھی نمائش کا حصہ بنا، جہاں نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور شپ کمانڈر کیپٹن شفیق کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاک نیوی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

دفاعی نمائش میں یو اے ای اور پاکستان کے ساتھ ساتھ چین روس اور دیگر ممالک کے اسٹالز بھی توجہ کا مرکز بنے، واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی  اس نمائش کا دورہ کر چکے ہیں۔ سماء

decree

naked

Tabool ads will show in this div