ٹیکنالوجی

نابینا افراد بھی اب دنیا دیکھ سکیں گے

اسٹاف رپورٹ


منی سوٹا  :  بينائي سے محروم افراد کے ليے اچھی خبر یہ ہے کہ امريکي ماہرين نے ايسي عينک تيار کرلي ہے جس کي مدد سے نابينا افراد بھي دنیا کے سب نظارے ديکھ سکيں گے۔

ایک بینائی سے محروم شخص نے دس برس کے بعد بيوي کو ديکھا تو خوشي کا کوئي ٹھکانہ نہ تھا، اڑسٹھ برس کے ایلن آنکھوں کي بيماري ميں مبتلا ہو کر دس برس پہلے بينائي سے محروم ہوگئے تھے۔ امريکي رياست مني سوٹا  کے مائيو کلينک کے ڈاکٹرز نے ان کے ليے جديد چشمہ تيار کيا۔

ان کي سيدھي آنکھ ميں ايک اليکڑانک چپ لگائي گئي جو براہ راست آپٹک نرو کو سگنل بھيجتي ہے، دو ہفتے بعد ايک ڈيوائس چشمے کے ساتھ منسلک کي گئي، ماہرين کا يہ تجربہ حيران کن حد تک کامياب رہا۔ ايلن زيڈرڈ نے دس برس بعد اہليہ کو ديکھا تو ان کي خوشي ديدني تھي۔ اس موقعے پر دونوں کي آنکھوں سے خوشي کے آنسو چھلک پڑے۔ سماء

MQM

iraqi

games

batsman

Tabool ads will show in this div