موٹروے پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی

سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی کوشش ناکام ہوگئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق ٹھلیاں انٹرچینج کے قريب سے اسلحے سے بھری گاڑی پکڑلی گئی۔ گاڑی کے ذریعے بھاری مقدارمیں اسلحے کی کھیپ لاہور منتقل کی جارہی تھی۔

اس کارروائی میں 46نائن ایم ایم پسٹل،30تیس بور،12بورکی 10 بندوقیں پکڑی گئیں۔ اس کے علاوہ 10رائفلیں اور اڑھائی ہزار سے زائد کارتوس اور 800میگزین بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

موٹر وے پولیس افسران نے گاڑی اسلحے سمیت قبضے میں لے کرمزید کارروائی کیلئے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردی ہے۔

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div