می ٹو مہم ، سونونگم کو انوملک کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا

بھارتی گلوکار سونو نگم ’می ٹو مہم‘ کا شکار بھارتی معروف موسیقار انو ملک کی حق میں بیان دیا تو گلوکارہ سونا مہاپترا نے سونونگم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

بھارتی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے گلوکار سونو نگم نے کہا کہ ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھی انو ملک پر لگائے گئے الزامات کو درست مانا جارہا ہے اور انہیں بدنام کیا جارہا ہے لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ ان پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے؟

مزید پڑھیے: جنسی ہراسانی کے الزامات پرانو ملک انڈین آئیڈل سے باہر

سونو نگم کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کئی لوگوں نے اپنی طاقت اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اور میں اس بات کا گواہ ہوں، انو ملک پر ہراسانی کا الزام لگا، اس کے جواب میں انو ملک بھی بہت کچھ کہہ سکتے ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کہہ رہے۔

مزید پڑھیے : انو ملک پر لگائے گئے ہراسانی کے تمام الزامات درست ہیں، گلوکارہ علیشاہ

ان کی روزی روٹی کے ذریعے کو کیوں بند کیا جارہا ہے، ان کے خاندان کو اذیت کیوں دی جارہی ہے؟ ہمیں کس نے یہ حق دیا ہے کہ ہم ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے فیصلہ کریں؟، اگر ایسا کرنا ہے تو پھر ان کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم کئے جائیں۔

بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ میری بھی دو بہنیں ہیں، میں ’می ٹو تحریک‘ کے حق میں ہوں لیکن اس حد تک نہیں کہ کسی کے کام پر پابندی لگادی جائے، ان کے خاندان کو سزا نہ دی جائے۔

مزید پڑھیے : جنسی ہراسانی کا الزام ، موسیقار انو ملک کا سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ جس لڑکی نے انو ملک پر ہراسانی کا الزام لگایا ، اسی کی جانب سے ایس ایم ایس پر انو ملک کو ہولی اور نئے سال کی مبارک باد دی جاتی ہے، کس معاشرے میں ثبوت کے بغیر اتنی بڑی تہمت لگائی جاتی ہے؟، کیا ہم جنگل راج میں رہ رہے ہیں۔

سونو نگم کی جانب سے انو ملک کی حمایت کیے جانے پر گلوکارہ سونا مہاپترا نے سونونگم کو آڑے ہاتھوں لیا، سونو نگم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انو ملک کے خلاف کسی ایک نے نہیں بلکہ متعدد خواتین نے الزامات لگائے، کیاں یہ سب کچھ ابھی بھی کم ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ آج سونو نگم کو اس بات کی تکلیف ہو رہی ہے کہ انوملک لاکھوں روپے بٹورنے سے محروم ہوگئے اور ان کے اہل خانہ اس وقت مصیبت سے گزر رہے ہیں۔

سونا مہاپترا نے کہا کہ سونو نگم یہ کیوں بھول گئے کہ انو ملک نے متعدد کم عمر لڑکیوں اور ان کے اہل خانہ کو مصیبت میں جھونکا؟ سونا مہاپترا نے اپنی ٹوئیٹس میں انو ملک کے خلاف خواتین کی آن لائن پٹیشن اور متاثرہ لڑکیوں کے اوڈیشن کی ویڈیوز سامنے لانے جیسی تجاویز بھی دیں اور بتایا کہ ان سے سب معاملات سامنے آ جائیں گے۔

 

ALLEGATIONS

#MeToo

harrassment

Anu Malik's

Shweta Pandit

Anu Malik dropped from Indian Idol

indion idol

anu malik

sexual predator

Alisha Chinai

Tabool ads will show in this div