ملک میں سونے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

ملک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کے باعث سونا پھر سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا کی قیمت مزید 150 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 67950 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیے : روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قیمتیں

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے سے 58256 روپے ہوگئی۔

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی وجہ سے سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ روز فی تولہ سونا کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا تھا ۔

 

DOLLARS

Gold Price

dollar rate

foreign investment

Tabool ads will show in this div