Technology

دُنیا کے سب سے پہلے کم عُمر سرٹیفائیڈ ہیکرز

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور    :    پاکستان میں سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے دو بچے بھی میدان میں آٓگئے، لاہور کے احمد اور مسفیرا دُنیا کے سب سے پہلے کم عُمر سرٹیفائیڈ ہیکرز بن گئے۔

نو سالہ علي سے ذرا احتياط برتيں اور بچ کر رہيں کيونکہ چھوٹا سا دکھنے والا لڑکا کوئي معمولي کمپيوٹر يوزر نہيں بلکہ ايک سرٹيفائيڈ ہيکر ہے ليکن بے فکر رہيں يہ ہيکنگ وہ اپنے لوگوں کو انٹرنيٹ فراڈ سے بچانے کے لئے ہي کرتا ہے۔

اس کام ميں وہ اکيلا نہيں بلکہ جعلساز ہيکرز کے چھکے چُھڑانے ميں اُس کي چودہ سالہ بہن مسفيرا بھي اُس کے ساتھ ہے، دونوں بہن بھائيوں نے حال ہي ميں نوجوان سرٹيفائيڈ ايتھيکل ہيکرز کا خطاب اپنے نام کيا ہے۔

پانچويں کلاس اور او ليول کے يہ طالبعلم روايتي پڑھائي کو بھي نظر انداز نہيں کر رہے، چھوٹي سي عُمر ميں کمپيوٹر کا کيڑا بننے پر اُن کے والدين اپنے بچوں کي صحت کے بارے فکر مند تو ہيں ليکن اُن کي کاميابي پر خوش بھي ہيں۔ احمد اور مسفيرا نے نہ صرف اپنے ماں باپ کا سر فخر سے بُلند کيا بلکہ يہ پاکستان کا قيمتي اثاثہ بھي ہيں۔ سماء

کے

سے

Tabool ads will show in this div