کراچی سرکلر ریلوے بحالی کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوجائے گا

کراچی سرکلرريلوے بحالي کا پہلا مرحلہ آج مکمل ہوجائے گا ضلع وسطي کے سات کلوميٹر ٹريک کو کليئر کرنے کے لئے اورنگي اسٹيشن پرٹيم پہنچ گئي،رہائشي يونٹ کو گرانے کا کام اگلے ماہ شروع کيا جائے گا۔

کراچي سرکلرريلوے کي بحالي کاآپريشن دسويں دن بھي جاري ہے، مٹي ميں دبے ٹريک کو نکالنے کے لئے اورنگي اسٹيشن پر کام شروع کرديا گيا جہاں ايک کلوميٹرٹريک کوکلئير کيا جائے گا۔

آپريشن کے دوران ضلع وسطي کے علاقے اسحاق آباد غريب آباد ،موسي کالوني ،مجاہد کالوني ، نارتھ ناظم آباد سے جھونپڑياں ، ہوٹل اور دکانوں کو مسمار کيا گيا جبکہ رہائشي يونٹ کو مسمارکرنے کا مرحلہ جنوري ميں شروع کيا جائے۔

ضلع سينٹرل ميں آج ٹريک کلئير کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا ليکن ريلوے حکام اب تک ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہيں کرسکا۔

circular railway

district central

Tabool ads will show in this div