پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر اہلیہ سمیت نیب کے شکنجے میں
نیب نے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزراء ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کے خلاف ریفرنس دائرکردیا ۔
میاں بیوی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ، اثاثوں کے حوالے سے دونوں کوئی ریکارڈ بھی پیش نہ کرسکے ۔
نیب کا شکنجہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کے گرد کسنے لگا، نیب کی دستاویز کے مطابق دونوں میاں بیوی کے 33 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کے اثاثے ہیں، اور مذکورہ رقم کا کوئی ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا گیا ۔
نیب نے کہا کہ چار سال میں دونوں کی آمدن 15 کروڑ اور اخراجات 29 کروڑ سے زائد رہے۔
نیب کے مطابق میاں بیوی کے لندن میں اربوں مالیت کے فلیٹس ہیں۔