اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کی تقریب

Dec 19, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Solidrity-With-Palestine-ISB-PKG-16-12.mp4"][/video]

فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پراسلام آباد میں برادر اسلامی ملک کی ثقافت کے رنگوں کی دھنک اتر آئی۔ پاکستانیوں کے ساتھ دیگر مسلم ممالک کے افراد نے بھی فلسطینی بہن بھائیوں تک اپنے دلی جذبات پہنچائے۔

اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقریب ہوئی۔روایتی فلسطینی پہناؤوں میں ملبوس بچوں نے لبوں پر آزادی کے نغموں کے ساتھ موسیقی پر رقص کیا۔ آزادی کے متوالوں نے اپنے تاثرات بتائے تو تقریب کے شرکاء نے اپنے پیغامات بھی دنیا تک پہنچادئیے۔ شرکا کا مطالبہ تھا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ اور فلسطین کو آزاد ریاست ماننا پڑے گا،پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کا ساتھ دیتے ہیں اوردیتے رہیں گے۔

پاکستانی اور فلسطینی بچوں کی دل دل پاکستان پرشاندار پرفارمنس پر تو بڑے بھی جھومنے پرمجبور ہوگئے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی میں یہ پیغام بھی دیا گیا کہ اپنےحق کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں بلکہ پاکستان کے عوام بھی ان کے ساتھ ہیں۔

 

Solidarity with Palestine

Tabool ads will show in this div