ٹیکنالوجی
جاپان کی تیز ترین ٹرین نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
اسٹاف رپورٹ
ٹوکیو : جاپان کي تيز ترين ٹرين نے رفتار ميں اپنا ہي ريکارڈ توڑ ڈالا، ايک گھنٹے ميں چھ سو کلو ميٹر في گھنٹہ سے زائد کا ناممکن فاصلہ طے کرليا۔
تيز ترين رفتار سے چلنے والي جاپاني ٹرين اپنے تجرباتي سفر پر نکلي اور گزشتہ ہفتے بننے والا پانچ سو نوے کلو ميٹر في گھنٹہ کا ريکارڈ توڑ ڈالا۔ اس تيز رفتار ٹرين ميں جديد اليکٹرک مقناطيس نصب ہيں جو ٹرين کو تيزي سے آگے کي جانب دھکيلنے کا کام کرتي ہيں۔ اس ٹرين کو دو ہزار ستائيس ميں سواري کے ليے کارآمد بنايا جائے گا۔ سماء