Technology

پشاور کے انجینئرز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنالی

اسٹاف رپورٹ

پشاور : پشاور ميں عمران خان کے انجينئر ٹائیگرز نے بنائی ايک ايسی مشين جس سے اب شفاف انتخابات ممکن ہوسکیں گے اور کپتان خان کا خواب پورا ہوجائے گا۔

اب نہ ہوگی دھاندلی اور نہ ہونگے دھاندلی کے نام پہ دھرنے کيونکہ پشاور يونيورسٹيی کے 2 ہونہار نوجوانوں نے ايسی اليکٹرانک ووٹنگ مشين کا ماڈل متعارف کروايا ہے جس کی بدولت انتخابات ميں جعلی ووٹنگ اور دھاندلی کا قلع قمع ہوسکتا ہے۔

اليکٹرانکس ڈيپارٹمنٹ کے انجينئرز کے مطابق اليکٹرانک ووٹنگ مشين سے کم وقت ميں نہايت شفاف طريقے سے ووٹوں کی گنتی ايک بٹن کے ذريعے ممکن ہوسکے گی، جس کا کنٹرول صرف پريذائیڈنگ افسر کے پاس ہوگا

پشاور يونيورسٹی کے اسٹوڈنٹس 2 ماہ کی طويل محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت اس ايجاد کو سامنے لانے ميں کامياب ہوئے جس کا بنيادی مقصد ووٹنگ کیلئے صاف اور جديد نظام کو وضع کرنا ہے۔ سماء

steel

Tabool ads will show in this div