ڈیوٹی سے فارغ ،خود احتسابی،جے آئی ٹی تشکیل

الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس  بزنجو کے خلاف دائر انتخابی عذرداری  خارج کر دی

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

کوئٹہ میں جج عبداللہ بلوچ کی  سربراہی میں قائم ٹریبونل نے مختلف انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی دوران سماعت اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف دائر درخواست نامکمل شواہد کی بناء پر خارج کر دی ، عدالقدووش بزنجو کے خلاف درخواست نیشنل پارٹی کے خیر جان بلوچ نے دائر کی تھی ، ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی مبین خلجی ، نعمت زہری ، پشیتونخوامیپ کے نصر اللہ زیرے اور بی این پی کے خالد لانگو کے خلاف دائر درخواستیں بھی خارج کر دیں۔

نیورو سرجن شیخ ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے،آئی جی بلوچستان

رپورٹ:سماڈیجیٹل

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ نیورو سرجن شیخ ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی  ہے،تمام اداروں کی معاونت سے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیں گے انہوں نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلووں سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور ابھی تک کوئی گروپ سامنے نہیں آیا کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ نیورو سرجن کی بازیابی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ڈی آئی جی کوئٹہ رینج عبدالرزاق چیمہ ڈاکٹر تنظیموں سے مکمل رابطے میں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہداء ہماری آنکھوں کے تارے ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے پولیس کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور عزت وآبرو کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی امن وامان کے حوالے سے کئی چیلنجز درپیش ہیں جن میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی ، اغواء برائے تاوان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے اور دیگر منظم جرائم ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔

سول اسپتال کوئٹہ میں بغیر اسلحہ تعینات 74پولیس اہلکاروں کو اسپتال ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا 

رپورٹ:سماڈیجیٹل

میڈیکل سپریٹنڈنٹ  سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے  سیکورٹی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول اسپتال میں بغیر اسلحہ تعینات 74پولیس اہلکاروں کو اسپتال ڈیوٹی سے فارغ کردیا  یہ پولیس اہلکار گزشتہ تین سالوں سے بغیر اسلحہ کے اسپتال کی سیکورٹی پر متعین تھے جن کو اسپتال بجٹ سےماہانہ 15 لاکھ روپے  تنخواہیں دی جارہی تھیں ۔ ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اسپتال میں  بغیر اسلحہ ان پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے سیکورٹی کے مطلوبہ  مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔ نہتے پولیس اہلکار دہشت گردی سمیت کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کیا کارروائی کرسکتے  ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ  سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں تعینات بغیر اسلحہ پولیس اہلکاروں کو تین سال سے دی گئی تنخواہوں کی ریکوری کے لئے محکمہ صحت بلوچستان کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لئے لکھ دیا گیا ہے ۔ بغیر اسلحہ اہلکاروں کی تعیناتی ایک بڑا بلائنڈر ہے جس سے آنکھیں بند کرکے سیکورٹی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

ہم خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں، اپنا احتساب خود کریں گے، جام کمال

رپورٹ:سماڈیجیٹل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں کسی جج یا نیب کو احتساب کا نہیں کہیں گے بلکہ اپنا احتساب خود کریں گے۔ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو فعال کیا گیا ہے جو ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کررہی ہے، طویل مدت سے تعطل کا شکار عوامی مفاد کے منصوبوں کو مکمل کریں گے، حکومت احتساب بھی کرے گی اور اپنی سیاسی اور قانونی ذمہ داریاں بھی پوری کرے گی،ہم اداروں کو فعال کررہے ہیں تاکہ ان سے کام لے سکیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے اچھی طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی ہے، ہم عوام کی خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں، لسبیلہ کو کبھی اپنی ریاست نہیں سمجھا، ہم نے جس منصب پررہ کر کام کیا اسی بنیاد پر عوام نے ہمیں اسمبلی بھیجا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ سب کا ہے اور اس پر ایک عام آدمی کا بھی اتنا ہی حق جتنا ہمارا ہے۔

JIT

HEALTH

IG Balochistan

civil hospital quetta

CM Jam kamal

Tabool ads will show in this div