سعودی عرب کا شہریوں کو ہر ماہ 1000ریال دینے کا اعلان

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے شہریوں کو روزمرہ اخراجات کے لیے ایک ہزار ریال ماہانہ الاؤنسز دینے کا حکم دیا ہے، تاہم اس کا اطلاق پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں پر نہیں ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے سعودی شہریوں کو روزمرہ اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار ریال ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حکم کا اطلاق سرکاری ملازم سعودی شہریوں، فوجیوں اور پنشنروں پر ہوگا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے سماجی بیمہ سے استفادہ کرنے والے پنشنروں کو ہر ماہ 500 ریال ادا کئے جائیں گے۔

طلبہ اور طالبات کے ماہانہ الاؤنس (وظائف) میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شہریوں کے ماہانہ الاؤنس اور طلبہ وطالبات کے وظیفے میں اضافے کی تجویز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کی تھی۔

اس فرمان کا ایک مالیاتی سال تک اطلاق ہوگا اور اس کے بعد سماجی تحفظ کے نظام کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔

economic growth

SAUDI KING

SAUDIA ARAB

allowances

Tabool ads will show in this div