Technology

موبائل فونز کی تصدیق کیلئے 15مئی تک توسیع کردی گئی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد    :    وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل فونز  سمز کی تصدیق کیلئے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی گئی ہے، وزیر داخلہ کے مطابق موبائل سمز کی تصدیق کیلئے نئی  ڈیڈ لائن 15 مئی تک رکھی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں موبائل فون سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے پیدا ہونےوالے مسائل پر غور کیا گیا۔ موبائل فون کمپنیوں نے استدعا کی کہ بعض دور دراز علاقوں میں آگاہی نہ ہونے کے باعث ابھی تک سمز کی بائیو میٹرک تصدیق مکمل نہیں ہو سکی جس پر وزیرداخلہ نے سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کی تاریخ میں پندرہ مئی تک توسیع کر دی گئی۔ پندرہ مئی کے بعد کسی بھی پرانی سم کی تصدیق نہیں کی جائے گی، سموں کی تصدیق کا فیصلہ نیشنل ایکشن پلان میں ہوا تھا۔

انہوں نے پھر ایک پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، موبائل فون کمپنیاں اپنے مانٹیرنگ نظام کو بہتر بنائیں، تاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں موبائل کے استعمال کو روکا جا سکے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی موبائل سم دہشت گردی میں استعمال ہوئی تو اس کمپنی کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر داخلہ کے مطابق ملک بھر میں اب تک دو کروڑ غیر قانونی سمیں بند کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک سات کروڑ سے زیادہ سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دو کروڑ سمز کو بلاک کر دیا گیا ہے،اجلاس میں چئیرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور موبائل کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔  سماء

کی

Musharraf

Tabool ads will show in this div