خيبر پختونخوا ميں بچوں کوتحفظ دينے والے ادارے کو بند کرنے کا فيصلہ
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/Child-protection-Bureau-SOT-18-12.mp4"][/video]

خيبر پختونخوا ميں بچوں کوتحفظ دينے والے ادارے کو بند کرنے کا فيصلہ کرلیا گيا ہے۔
خیبرپختونخوا کے گيارہ اضلاع ميں پھيلے چائلڈ پروٹيکشن کے يونٹس بند کرنے کيلئے خط لکھ ديے گئے ہیں،یہ فيصلہ فنڈز کي کمي کي وجہ سے کيا گيا۔

چائلڈ پروٹيکشن کميشن کی رکن سميرا شمس کا کہنا ہے کہ ري اسٹرکچرنگ کے بعد دوبارہ بھرتياں کي جائيں گی۔ انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے بل اسمبلي ميں لايا جارہا ہے۔
چائلڈ پروٹيکشن يونٹس ميں بچوں پرتشدد اورجبري مشقت رپورٹ ہوتی تھی۔