نواز زرداری ملاقات کا کوئی امکان نہیں،دونوں جانب سے وضاحت آگئی

Dec 19, 2018

پيپلز پارٹي کے ترجمان فرحت اللہ بابر اور ن ليگ کی ترجمان مريم اورنگزيب دونوں نے ترديد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداري ميں کوئي رابطہ نہيں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مريم اور نگزيب کا کہنا ہے کہ قائد مسلم ليگ ن نواز شريف اور پيپلزپارٹي رہنما آصف زرداري کے درميان کوئي رابطہ نہيں ہوا، يہ خبريں بے بنياد ہيں۔

دوسري جانب پيپلزپارٹي کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھي یہ ہی موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رابطہ کيا ہوتا تو ظاہر کرديتے، اس ميں چھپانے والي کوئي بات نہيں ہے۔

 

تاہم میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق صرف دونوں رہنماؤں کا رابطہ ہوا ہے، بلکہ نوازشريف اور زرداري کے مابین جلد ملاقات کا امکان بھي ہے۔

ZARDARI

FARHAT ULLAH BABAR

Tabool ads will show in this div