آپریشن کے باوجود دفاعی بجٹ میں معمولی اضافہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سالانہ بجٹ میں دفاع کے بجٹ میں گیارہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران دفاع کیلئے700 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید موثر طریقے سے لڑنے کیلئے دفاعی بجٹ میں گیارہ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، آپریشن ضرب عضب، آپریشن خیبر ٹو، کراچی اور بلوچستان میں شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہو رہی ہیں، جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی پوری طرح عمل درآمد جاری ہے۔
دہشت گردی سے ملک کو پاک کرنے کیلئے دفاعی بجٹ 700 ارب سے 11فی صد بڑھا کر 780 ارب روپے کر دیا گیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم کی مکمل حمایت اور ضرورت ہے، دوسری جانب آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے بھی سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں سالانہ پچاس کروڑ سے زائد آمدن پر ٹیرر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس سے حاصل ہونے والی رقم صرف آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہوگی۔ سماء