ٹیکنالوجی

ملک بھرمیں انٹرنیٹ رفتارہلکی،سب میرین کیبل کی مرمت کاکام جاری

اسٹاف رپورٹ :


اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں پندرہ سے بیس روز لگ سکتے ہیں، سب میرین کیبل سی می وی فور کی مرمت کا کام جاری ہے، جب کہ جمعہ کو سب میرین کیبل آئی می وی کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کا کام جاری ہے، جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ انیس فیصد سے بڑھ کر پچاس فیصد تک ہوگئی ہے۔ پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق سب میرین کیبل کی خرابی سے ایشیا اور یورپ میں انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی، کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان میں نٹرنیٹ اسپیڈ صرف انیس فیصد رہ گئی تھی۔ سب میرین کیبل سی می وی فور کی مرمت کا کام مکمل ہونے میں مزید دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سماء

SPEED

ایشیا

SURFING

UPLOADING

NETWORKING

Tabool ads will show in this div