بچوں کے حقوق،اپوزیشن لیڈر ،ترجیحات

کوئٹہ میں میڈیاورکرزکی جبری برطرفیوں اور سماء کے کیمرامین پرتشدد کےخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر  احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ:نورالعارفین،کوئٹہ

مظاہرہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام  کیا گیا جس میں صحافیوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کا معاشی قتل عام بند کیا جائے اور سماء کے کیمرامین پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، مظاہرین نے اسمبلی اجلاس کا علامتی بائیکاٹ بھی کیا ، بعدازاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان اسمبلی نے مظاہرین سے مزاکرات کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں صحافی برادری ساتھ  ہیں ، جبری برطرفیوں  کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں  قرار داد منظور کی جائے گی اور ارکان اسمبلی اور صحافیوں کی مشترکہ کمیٹی بنا کر صحافیوں کی جبری برطرفیوں سے متعلق  وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گا،کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

یونیسیف بچوں کی حفاظت اور انکے حقوق کے حوالے سیکریٹری سوشل ویلفیر بلوچستان کی سربراہی میں دو روزہ اجلاس

رپورٹ:قادر انگاریہ،حب

سیکریٹری سوشل ویلفیر بلوچستان نور الحق بلوچ کی سربراہی میں سوک سینٹر حب میں شروع ہونے والی دو روزہ اجلاس میں یونیسیف کی بشرہ جمال، سوشل ویلفیر کے ناصر علی بلوچ، انور علی بلوچ، نیاز بلوچ،اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ، ڈی ڈی ای او حب رفیق بلوچ سمیت مختلف محکموں اور غیرسرکاری تنظیموں نے نمائندگان شریک ہیں اجلاس میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، ناانصافیوں سمیت دیگر مسائل پر بحث مباحثہ کیا گیا اور بچوں کی حفاظت کیلے اقدامات یقینی بنانے پر غور غوض کیا گیا سیکریٹری سوشل ویلفیر نے کہا کہ اس کے لیے سول سائٹی کا مضبوط ہونا لوگوں میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ سول سوسائٹی کی رجسٹریشن آسان سے آسان بنائیں تاکہ بچوں کی حفاظت اور انکے حقوق کا تحفظ یقینی ہوسکے. اجلاس آج اپنے مقررہ وقت پر خاتمے کے بعد کل دس بجے دوبارہ شروع ہوگا جس میں یو این سی آر سی پر بحث و مباحثہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیِ بلوچستان کی اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو مبارک باد

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، اپنے ایک تہنیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو متفقہ طور پر قائد حزب اختلاف منتخب کرکے سیاسی بصیرت کا مظاہر ہ کیاہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ ایک تجربہ کار ، سینئر سیاستدان اور پارلیمنٹیرین ہیں جنہوں نے بحیثیت اسپیکر صوبائی اسمبلی بھی خدمات سرانجام دیں اور ایوان کو احسن طریقے سے چلایا اور وہ پارلیمانی روایات سے بھی بخوبی آگاہ ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن کا وجود جمہوریت کا حسن ہے، اور ایک مضبوط اپوزیشن کی موجودگی جمہوریت کے لئے ہمیشہ تقویت کا باعث ہوتی ہے،ا نہوں نے کہا کہ حکومت جمہوری تقاضوں کو اہمیت دیتے ہوئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ قانون سازی کے عمل اور اہم صوبائی امور پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مثبت فیصلے کئے جائیں۔

پانی،تعلیم،صحت،روزگارسمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں،رامین محمد حسنی

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی و بی اے پی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی نے کہا ہےکہ عوامی طاقت سے صوبے کی تقدیر بدل ڈالیں گے جام کمال خان صوبے کے واحد وزیر اعلیٰ ہیں جو دن رات میکنزم اور انفراسٹرکچر میںاجتماعیت کو فروغ دینے کے لئےمثال قائم کر رہے ہیں امن و امان اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس ڈی پی میں ایسے منصوبے رکھے جارہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا،سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی نے کہا کہ پینے کا پانی تعلیم صحت روزگار سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں

opposition leader

Children Rights

BAP

CM Jam kamal

malik sikandar

ramin mohammad hasni

Tabool ads will show in this div