Technology

پاکستانی کا اعزاز،سب سےبڑاماحول دوست کارگو شپ اپنی نگرانی میں تیارکرایا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : پاکستان کے ہونہار سپوت دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، ایسے ہی باصلاحیت پاکستانیوں کی فہرست میں ماسٹر میرینر نذرالاسلام کا نام بھی شامل ہے، جو دنیا کے سب سے بڑے اور ماحول دوست کارگو شپ ایم وی برزان کے کپتان ہیں۔

چار سو میٹر لمبا 18,800 ٹی ای یو گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا مال برداربحری جہاز ایم وی برزان، یونائیٹڈ عرب شپنگ کمپنی کا کارگو شپ ایک اور اعزاز کاحامل ہےِ، توانائی بچانے کے نظام کے باعث ایم وی برزان کو دنیا کے سب سے زیادہ ماحول دوست مال بردار جہاز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ایکو فرینڈلی سسٹم کے باعث جہاز سے کاربن ڈائی آکسائیڈ سمیت ديگر مضر صحت گیسوں کا اخراج نہ ہونے کے برابر ہے، جہاز ایندھن کی مزید بچت کیلئے ایل این جی کے ذریعے بھی سمندر کی لہروں پر سفر کر سکتا ہے۔ غیر معمولی خصوصیات کا حامل یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی شپنگ کمپنی کا حصہ ہے اور اسے جنوبی کوریا کی کمپنی نے بنایا ہے۔

اس کی کمان پاکستانی کے ہاتھ میں ہے، جہاز کے کپتان کراچی سے تعلق رکھنے والے ماسٹرمیرینر نذرالاسلام نے تیاری کے تمام مراحل کی نگرانی کی ذمہ داری بھی نبھائی۔نذارالاسلام اس سے قبل بھی کئی دیگر بڑے بحری جہازوں کی کپتانی بھی کرچکے ہیں۔

اس دوران سمندر ميں پھنسے ہوئے افراد کي مدد اور ايک جہاز کا نام رکھنے کي تقريب ميں مہمانوں کو آب زم زم پيش کر کے وہ ميڈيا کي توجہ کا مرکز بنے، اس بار وہ اکيلے نہيں، ان کے ساتھ ايک اور پاکستانی تھرڈ آفيسر محمد تيمور اقبال بھی پاکستان کانام روشن کر رہے ہيں۔ سماء

Tabool ads will show in this div