Technology

مائیکرو سوفٹ نے ونڈوز 10 جاری کردی، مفت اپ گریڈیشن کی سہولت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : مائیکرو سوفٹ کمپنی نے ونڈوز 10 جاری کردیا، نیا آپریٹنگ سسٹم نئی خصوصیات کے ساتھ شائقین کی دسترس میں پہنچ گیا، مفت اپ گریڈ کی سہولت دنیا بھر کے صارفین کیلئے ہے۔

دنیا کی سب سے معروف کمپیوٹرز کمپنی مائیکرو سوفٹ نے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 متعارف کروادیا، دنیا بھر کے صارفین کیلئے آج سے اس کی مفت اپ گریڈیشن سہولت دستیاب ہے۔

نئی انوویشنز کے ساتھ ونڈوز 10 صارفین کی خدمت کیلئے حاضر ہے، ونڈوز 10 کا مائیکرو سوفٹ ایج اب تک کا سب سے فعال براؤزر ہے، تیز اور جانا پہچانا اسٹارٹ

مینیو، پُرکشش اور تیزترین ہے۔

فری اپ گریڈ کی سہولت سے محدود مدت کیلئے صرف اصل ونڈوز 7 اور 8 کے صارفین استفادہ کرسکیں گے۔ سماء

Tabool ads will show in this div