ملک سکندرکوبلوچستان اسمبلی کااپوزیشن لیڈر مقررکردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

پچیس جولائی کے عام انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی بلوچستان اسمبلی گزشتہ  چار ماہ سے قائد حزب اختلاف سے محروم تھی۔

بلوچستان اسمبلی کو بالآخر چار ماہ بعد اپوزیشن لیڈر مل ہی گیا،اس سے قبل حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتیں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جمعیت علماء اسلام کسی ایک نام پر متفق نہیں ہورہی تھیں  تاہم اب طویل مذاکرات کے بعد دونوں اتحادی جماعتوں نے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجوکی منظوری سے سیکریٹری اسمبلی نے نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا، یاد رہے کہ قائد حزب اختلاف کے تقرر میں تاخیر پر گزشتہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حزب اختلاف جماعتوں پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ قائد حزب اختلاف کی عدم موجودگی  صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر کا سبب بن رہی ہےجس پر اپوزیشن نے سکندر خان ایڈووکیٹ کے بطور قائد حزب اختلاف نوٹیفکیشن کے اجراء کیلئے تحریری درخواست جمع کرائی تھی ۔

opposition leader

jui f

CM Jam kamal

Tabool ads will show in this div