شاہد کپور اور سوناکشی سنہا کی فلم کے نئے گانے کی وڈیو جاری

ممبئی: بالی ووڈ  ہیرو شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی فلم ۔۔۔ آر راج کمار کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ۔۔۔ فلم دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔۔

شاہد کپور اور سوناکشی سنہا کی جوڑی باکس آفس پر پہلی بار ایک ساتھ تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہے۔

فلم "آر راجکمار" کے نئے گانے کی وڈیو رلیز کردی گئی ہے۔۔

"ساڑھی کے فال سا کبھی میچ کیا رے" کے بولوں پر مبنی اس گانے کونقاش عزیز اور انتارا مترا کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے ، جبکہ گانے سمیت فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے۔۔

فلم میں شاہد اور سوناکشی کیساتھ سونو سوڈ اور پونم جھاور اہم کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور بحیثیت مہمان اداکارہ ایک آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہونگی۔

ایکشن اور سنسنی سے بھرپور آر راجکمار رواں سال چھ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔ ایجنسیز

اور

کی

کے

جاری

Tabool ads will show in this div