بریگزیٹ کا معاملہ، برطانوی وزیراعظم مشکل میں آگئیں

برطانوي وزيراعظم تھريسامے کے ليے ايک اور مشکل سامنے آگئی۔ ليبر پارٹي نے پارليمنٹ ميں تحريک عدم اعتماد پيش کردي۔ اپوزيشن ليڈر جيرمي کوربن کہتے ہيں کہ جنوري ميں بريگزٹ ڈيل پر رائے شماري کو مسترد کرتے ہيں۔

اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے جنوری میں بریگزٹ ڈیل پر رائے شماری کو مسترد کرتے ہیں، تھریسامے نے ملک کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا جب کہ تھریسامے پر اعتماد نہیں لہٰذا ایوان زیریں حتمی فیصلہ کرے۔

لیبر پارٹی کے جیرمی کوربن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پر رائے شماری کرسمس سے پہلے کروائی جائے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل پر اپنی جماعت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا ہے جب کہ وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ پر رائے شماری 14 جنوری تک موخر کردی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بريگزٹ ڈيل معاہدے کے تحت برطانیہ آئندہ سال 29 مارچ کو یورپی یونین سے خارج ہو جائے گا۔

EUROPEAN UNION

Theresa May

BREXIT

Jeremy Corbyn

Tabool ads will show in this div