سیاحوں سے بدسلوکی، پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

مری میں خاتون اور سیاح فیملی کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مری میں خاتون سیاح سے ہوٹل ایجنٹ کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، سیاح فیملی نے الزام عائد کیا کہ مری پولیس شکایت درج نہیں کر رہی، ویڈیو منظر عام پر آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

ویڈیو: مری میں سیاح خاتون سے بدتمیزی کا ایک اور واقعہ

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون سیاح اور اہلخانہ سے بدسلوکی کے واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے، اس کے ساتھ مری میں رش والے مقامات پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کرکے سیاحوں کی سہولت اور شکایات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ ہونے والے واقعات میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

MURREE

MISBEHAVE

Hotel Workers

Tabool ads will show in this div