اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے چیرٹ دیسائی سے شادی کی خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کافی دنوں سے یہ چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کی شادی کے بعد اب پرینیتی چوپڑا بہت جلد اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی سے شادی کرنے والی ہیں۔
پریانکا کی شادی کے موقع پر دونوں کی ایک ساتھ تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں اور فیملی کی تصاویر میں چیرٹ کی موجودگی نے ان افواہوں کو مزید تقویت بھی دی تھی۔
تاہم اب اداکارہ نے واضح کردیا ہے کہ یہ سب خبرں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔
ABSOLUTELY BASELESS AND UNTRUE!! I will happily announce whenever I am getting married! @MumbaiMirror pic.twitter.com/JJGb61XbGy
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) December 15, 2018
پرینیتی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب کبھی شادی کریں گی تو خوشی سے اپنی شادی کا اعلان کریں گی۔