مس فلپائن کیٹریونا گرے نے مس یونیورس 2018ء کا ٹائٹل جیت لیا

فلپائنی گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے مس یونیورس 2018ء کا تاج جیت لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائنی آسٹریلوی گلوکارہ، اداکارہ و ٹی وی میزبان کیٹریونا گرے نے اتوار کو بنکاک میں ہونے والے 2018ء کے مس یونیورس کے مقابلہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا جس میں انہوں نے 93دیگر ممالک کی خواتین کو شکست دی۔

مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں مس یونیورس 2017ء کی جنوبی افریقہ کی فاتح امیدوار ڈیمی لی لیگ نیل پیٹرس نے اپنا تاج کیٹریونا گرے کو منتقل کیا۔

مقابلہ حسن کی پہلی رنر اپ جنوبی افریقہ کی تمارین گرین جبکہ دوسری رنر اپ وینزویلا کی سٹیھفنی گوٹیرز قرار پائیں۔

آسٹریلیا میں پیدا ہونے والی فلپائنی مس یونیورس کیٹریونا گرے پہلی بار 5سال کی عمر میں مقابلہ حسن میں امیدوار بنیں، جو بعد ازاں امریکا منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے برکلی کالج آف میوزک سے میوزک کی تعلیم حاصل کی۔

 

Miss Universe 2018

Catriona Gray

Tabool ads will show in this div