عابد شیر علی کا فیصل واؤڈا پر وار، چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ

Dec 17, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/12/MF-ABID-SHER-ALI-SOT-UK-17-12.mp4"][/video]

مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی کہتے ہیں فیصل واؤڈا نے قوم کو گمراہ کیا، ان کی برطانیہ میں قیمتی جائیداد ہے، فیصل واؤڈا نے جائیدادوں سے انکار کیا تھا مگر اب سب مان رہے ہیں ۔

برطانیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ فیصل واؤڈا کی جائیداد کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائیں۔ انہوں نے سوال اُٹھایا فیصل واؤڈا نے لندن میں جائیدادیں کن وسائل سے بنائیں ۔

ہاتھ میں کچھ کاغذات لہراتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہائیڈ پارک، کوارڈ اینگل اور ایلگن اسکوائر میں جائیداد ملی ۔ ان کے مطابق رہنماء پاکستان تحریک انصاف کی جائیداد کی قیمت 14 ارب روپے سے بھی زائد بنتی ہے ۔

متعلقہ خبر: فيصل واوڈا نےعابد شيرعلی کو ذہنی بيمار قرار دیديا

لیگی رہنماء کا کہنا تھا فیصل واؤڈا کی جائیداد برطانیہ کے اس علاقے میں ہیں جہاں مشہور شخصیات رہتی ہیں اور جائیداد کی قیمت 3 یا 4 ملین پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے، مگر انہوں نے اپنی جائیداد کی جو قیمت بیان کی ہے اس سے تو پاکستان میں بھی جائیداد نہیں خریدی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلی پریس کانفرنس فیصل واؤڈا کے فرنٹ مین کے دفتر پر کروں گا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں فیصل واؤڈا نے عابد شیر علی کو ذہنی بیمار قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا لیگی رہنما برمنگھم پیلس کو بھی میری ملکیت بتا سکتے ہیں۔

اس سے قبل بھی لیگی رہنماء نے لندن سے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس پر فیصل واؤڈا سیخ پا ہوگئے تھے اور جوابی وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ وہ شخص ہے، جو نہ انگریزی پڑھ سکتا ہے نہ لکھ سکتا ہے۔

ABID SHER ALI

Mian Saqib Nisar

London properties

Tabool ads will show in this div