بھارتی ہدایتکار رام گوپال ورما بھی پاکستانی فلم وار کے پرستار نکلے

اسٹاف رپورٹ


کراچی : پاکستانی فلم ''وار'' دیکھ کر بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر رام گوپال ورما بھی رام ہوگئے، بھارتی ڈائریکٹر نے بلال لاشاری کا اسسٹنٹ بننے کی خواہش کردی۔


نئی فلم وار نے پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم سازوں کو بھی ہلاکر رکھ دیا، معروف ہدایت کار رام گوپال ورما پاکستانی فلم کے فین ہوگئے، ڈائریکٹر بلال لاشاری کا اسسٹنٹ بننے کی خواہش کردی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رام گوپال ورما نے وار کی کامیابی پر بلال لاشاری کو مبارک باد دی اور بھارتی فلم سازوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی پاکستانی فلمیں سنجیدگی سے دیکھنا شروع کریں۔


رامو نے فلم کا پائریٹڈ ورژن دیکھنے پر بلال لاشاری سے معافی بھی چاہی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم وار ایک ہفتے میں ساڑھے 9 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ سماء

کے

vote

Crime

war

complains

Tabool ads will show in this div