زلزلے کے جھٹکے،اہم کارروائی،کر پٹ عنا صر

Dec 17, 2018

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسیکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ، گہرائی 50 کلو میٹر تھی ، زلزلے کا مرکز شہر سے 47 کلو میٹر دور مشرق میں تھا ، زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ پرھٹے ہوئے گھروں ، دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی  گوادر کے علاقے کپر میں خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق  روزانی کے گشت پر مامور کوسٹ گارڈ کے جوانوں کو گوادر کے ساحلی علاقے کپر میں اسمگلرز کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد جوان وہاں پہنچے تو اسمگلرز نے ان پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں اسمگلرز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کاروائی میں  1800 کلو گرام  چرس،140 کلو گرام کرسٹل بر آمد کرلیا ہے تر جمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خدشہ ہے کہ منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، جن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت37۔2915  ملین روپے ہے

عوام کر پٹ عنا صر کے خلاف بر سر پیکار ہو کر صو بے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر یں، صوبائی وزیر خز انہ میر محمد عارف حسنی

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

صوبائی وزیر خز انہ میر محمد عارف حسنی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبا ئی حکومت وزیراعلیٰ جا م کمال کی سر بر اہی میں صو بے کی تر قی اور خو شحالی کیلئے گراں قدر خد مت انجا م دے رہی ہے‘ اس حو الے سے صو بے کے تما م محکمو ں کے سربراہان ودیگر افسران صوبائی حکو مت کے ویژن جس میں گڈ گو رننس کے تحت محکموں کی کارکردگی میں بہتری‘ اخراجات میں کفا یت شعار ی اور قنا عت پسندی کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر ما لی خسا رے پر قابو پانے کیلئے کو شش بہتر کر یں جبکہ بد عنوان کر پشن اور فرائض میں غفلت جیسی معا شرتی بر ائیوں کا سد با ب کر کے دیا نتداری سے فرائض کی مکمل ادائیگی اور عوام دوستی کے جذ بے سے سر شار ملک وقوم کی ترقی کیلئے کر پٹ عنا صر کے خلاف بر سر پیکار ہو کر صو بے کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر یں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ہفتہ کے روز مختلف صو با ئی سکیر ٹیر یز و دیگر افسران کے سا تھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س سے خطا ب کر تے صو با ئی وزیر نے کہا کہ ہما رے صو بے میں وسا ئل کی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے ان وسا ئل میں مو جو دہ حکو مت کی محنت اور کو ششوں سے ما لی مسا ئل پر کسی حد تک قا بو پا لیا گیا ہے ۔لہذا اس حوالے سے محکموں کو فنڈ ز فر اہم کر دئے گئے ہیں اور مذید فنڈز بھی کا اجراء جلد کر دیا جا ئے گا اور ان تما م متعلقہ ۔محکموں سے ان فنڈز کے با رے میں با ز پرس بھی ہو گی.

Dirt earthquake

BAP

Arif mohammad hasni

pakistan cost guard