نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

Dec 17, 2018

ٹام لیتھم نے بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیالیتھم نے 264 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایلسٹرکک کا ریکارڈ توڑ دیا

مایہ ناز کیوی بلے باز ٹام لیتھم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، کیوی اوپنر نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی لینڈرز کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

 انہوں نے کیریئر بہترین 264 رنز کی اننگز کھیل کر سابق انگلش اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک کا بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، کک نے 2017-18ء میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ میں 244 رنز کی اننگز کھیل کر بیٹ کیری کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

 اس کے ساتھ ساتھ لیتھم ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے والے دوسرے کیوی اوپنر ہیں، اس سے قبل گلین ٹرنر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، انہوں نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ لیتھم انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے دوسرے کیوی اوپنر بھی بن گئے ہیں، کیویز کی جانب سے بطور اوپنر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا اعزاز برائن ینگ کو حاصل ہے، انہوں نے 1997ء میں سری لنکا کے خلاف ہی ڈونیڈن ٹیسٹ میں 267 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

newzealand

world record

Tom Latham

bat carry

Tabool ads will show in this div