وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کی ملاقات

Dec 17, 2018

پاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر داخلہ نے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ترک وزیر داخلہ نے عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی۔

دونوں رہنماوں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی بھی موجود تھے۔

 

ترک وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ترک قیادت اور اپنی جانب سے مبارکباد دی اور ترک صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ سلیمان سوئلو نے پاکستان کو ترکی کی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر اور قیادت کو بھی پاکستان کے دوروں کی دعوت دی۔

PMImranKhan

H.E. Mr. Suleyman Soylu

Tabool ads will show in this div