جدید نظموں کے بانی،منفرداسلوب کے شاعر میرا جی کی برسی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
لاہور : ميرا جی کا شمار جديد نظم کے بانيوں ميں کيا جاتا ہے جنہوں نے اردو شاعری کو نئی جہتوں سے روشناس کرايا۔ منفرد اسلوب کے  شاعر کی چونسٹھويں برسی پر ان کی ياديں تازہ کر رہے ہيں۔

لاہور کی  ادبی فضاوں ميں جنم لينے والے ثناء اللہ نے شاعری کے ميدان ميں قدم رکھا تو ابتداء ميں ساحری تخلص رکھا اور بعد ميں اپنے لئے ميرا جی کا قلمی نام پسند کيا اور ديکھتے ہی ديکھتے ادب کے افق پر جگمگانے لگے۔

ميرا جی کا شمار ان شاعروں ميں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے ترقی پسند ادب کا جھنڈا لہرايا اور روايتی نظم کو بندشوں سے آزاد کرکے جدت سے روشناس کرايا۔

منفرد اسلوب کے اس شاعر کو قدرت سے صرف اڑتيس برس تک جينے کی مہلت نصيب ہوئی اور انہوں نے اس مختصر عمر ميں اس قدر نام کمايا کہ دور حاضر کا نقاد ميرا جی کی شاعری کو ٹيگور کے آفاقی تصور سے تعبير کرتا ہے۔ سماء

کی

کے

جی

africa

delegation

Tabool ads will show in this div