ہمیں قبل از وقت انتخابات کا اشارہ ملا ہے، زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء آصف علی زرداری کہتے ہیں اچانک طاقت آنے سے دماغ خراب ہوجاتا ہے، جنہیں کام نہیں آتا وہ سو سال میں بھی کچھ نہیں کرپاتے، اسلام آباد میں پاور ضروری کیوں ہے، طاقت صوبوں کے پاس ہونی چاہیئے۔ ہمیں قبل از وقت انتخابات کا اشارہ ملا ہے۔

ٹنڈوالہ یار میں جلسے سے خطاب اور حیدرآباد میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے تبدیلی سرکار کو احمقوں کی حکومت قرار دیا اور بولے انڈر نائنٹین ٹیم نے روزگار دینے کے بجائے لوگوں کو بیروزگار کردیا ، یہ لوگ سوسال میں بھی کچھ نہیں کرسکتے ، جلد ان لوگوں سے جان چھڑا کر پیپلز پارٹی کی حکومت بنا کر دکھائیں گے۔

حکومت پر تیر برساتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کٹھ پتلیاں 100 سال میں بھی کچھ نہیں کرسکتیں، نیا پودا پانی لے رہا ہے، پھل نہیں دے رہا ہے۔

متعلقہ خبر: زرداری صاحب حکومت کے 100 دن نہیں، اپنے آخری دن گنیں، فواد چوہدری

ٹنڈو الہ یار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں کو کیوں لاتے ہو، نواز شریف کو لائے وہ بھی آپ کیخلاف ہوگیا، کٹھ پتلیوں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، جلد الیکشن ہوں گے اور پی پی کی حکومت بناکردکھائیں گے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدرنے کہا کہ وہ گرفتاری سے ڈرنے والے نہیں، جیل ہمارا دوسرا گھر ہے، گرفتاری سے کیا ہوگا ، سازشوں سے پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوتی ہے  ۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت روزگار دینے کے بجائے لوگوں کو بیروزگار کررہی ہے ، پکڑ دھکڑ چھوڑیں تو ہی کوئی دھندا چلے گا ۔

ASIF ALI ZARDARI

TANDO ALLAHYAR

PTI government

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div